ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹکا پولیس اکیڈمی کے تربیت میں217خاتون کانسٹیبل کامیاب

کرناٹکا پولیس اکیڈمی کے تربیت میں217خاتون کانسٹیبل کامیاب

Sun, 12 May 2019 11:44:37    S.O. News Service

میسورو،12؍مئی (ایس او  نیوز) زائد از 217 خاتون پولیس کانسٹیبل کرناٹکا پولیس اکیڈمی ( کے پی اے) سے کامیاب ہوکر نکلی ہیں۔ انہیں ریاست بھر کے مختلف اضلاع میں تعینات کیاجائیگا۔ خاتون پولیس کانسٹیبلس نے متاثر کن مارچ پاسٹ کیا اور ڈی جی پی (سی آئی ڈی، اکنامکس اوفینسس اور اسپیشیل یونٹس)پروین سود نے سلامی لی۔خاتون کانسٹیبلس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سود نے کہاکہ خواتین اب پولیس فورس کا حصہ ہیںجو پچھلے آٹھ ماہ سے سخت ترین تربیت حاصل کر کے کامیاب ہوئی ہیں۔ خواتین کانسٹیبلس پر فخر اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر سود نے کہاکہ سماج میں ایک وقت ایسا تھا جب پولیس میں خواتین کے رول پر سوال اٹھائے جاتے تھے لیکن اب وقت بدل گیا ہے۔ چند سالوں سے سماج میں خواتین پر بڑھتے ہوئے مظالم کے پیش نظر خاتون کانسٹیبلس کی کمی محسوس کی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً50% جرائم خواتین و اطفال پرہوتے ہیںایسے حالات میں خاتون کانسٹیبلس کا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مسٹر سود نے کہاکہ ریاست کی پولیس فورس میں خواتین صرف 6% ہیںانہوں نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پیشے سے جڑے رہیں، ماضی کے مقابلے میں آج کل انہیں پروموشن بھی دیا جارہا ہے۔ قبل ازیں ایک کانسٹیبل کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر رہ کر ہی سبکدوش ہونا پڑتا تھا لیکن اب حالات ایسے ہیں کہ کانسٹیبل اپنی جدوجہد سے پولیس انسپکٹر بن سکتے ہیں۔ ڈی جی اینڈ آئی جی پی نے اے تارا کو بہترین ٹرینی کے طور پر اعزاز سے نوازا۔ اس موقعے پر کے دھارنی دیوی، پرنسپل کے پی اے اور محکمۂ پولیس کے سینئر افسروں نے شرکت کی ۔
 


Share: